مانچسٹر میں ڈان ٹولیور کے کنسرٹ کے دوران مشتبہ آنسو گیس کا اخراج

مانچسٹر میں ڈان ٹولیور کے کنسرٹ کے دوران مشتبہ آنسو گیس کے اخراج سے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں امریکی گلوکار ڈان ٹولیور کے کنسرٹ کے دوران مشتبہ آنسو گیس کے اخراج سے ہلچل مچ گئی،کو۔آپ لائیو ایرینا میں دھواں پھیلنے کے باعث کنسرٹ روک دیا گیا۔

دھواں پھیلتے ہی شائقین کھانستے اور سانس لینے میں دشواری کے باعث ہال سے باہر نکلنے لگے، جس پر پولیس نے بڑے ہنگامی واقعے کا اعلان کردیا۔

پولیس کےمطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر کنسرٹ ہال میں موجود تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا،متاثرہ افراد کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

READ  اپر دیر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، پولیس موبائل پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں