اپر دیر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، پولیس موبائل پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک

CTD operation in Upper Dir

خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ایک ہفتہ قبل پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری شہید اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہید شہری یار محمدکی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر دیربالامیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی جہاں پولیس کےچاق چوبند دستے نے سلامی دی۔

READ  اللہ کے بعد سب سے زیادہ انحصار خود پر ہے، پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے اور نہ جھکے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں