مالی معاونت کے معاملے پر اختلافات، موسمیاتی تبدیلی پر عالمی مذاکرات ناکام

اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 میں فوسل فیولز کے استعمال اور مالی معاونت کے معاملے پر اختلافات کے باعث فریقین کسی بڑے معاہدے پر متفق نہ ہوسکے جس سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ہونے والے مذاکرات جمعے کو ختم ہونا تھے تاہم اتفاق رائے کی کوششوں کے باعث اتوار تک جاری رہے اور اقوام متحدہ کی تاریخ کی طویل ترین موسمیاتی کانفرنس بن گئے۔

کانفرنس کا حتمی مسودہ یورپی یونین، بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک اور دیگر فریقوں کو قابل قبول نہ ہوا، کیونکہ اس میں عالمی حدت کی بنیادی وجہ بننے والے فوسل فیولز کا براہ راست ذکر شامل نہیں تھا۔

دوسری جانب ترقی پذیر ممالک نے بھی اس بات پر اعتراض کیا کہ امیر ممالک کی جانب سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کوئی واضح مالی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

READ  ایران کی "باب المندب” بند کرنے کی دھمکی، تیل کی قیمتیں 200 ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں