محسن نقوی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، نئے صوبوں کے معاملے پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کی ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئےصوبوں کے قیام کا تعلق براہِ راست عوام کی سہولت ،بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے ہے، انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز پاکستان کے عام لوگ ہیں، آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا تو کل معاف نہیں کرے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور کے پی کے میں انسداد دہشتگردی اور قیام امن کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، کہا پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔

READ  برطانیہ: 100 سال کی بدترین خشک سالی کا اعلان، 6 کاؤنٹیز شدید متاثر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں