چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور دفاعی وسیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات ملائیشیا کے دارالحکومت پتراجایا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور دفاعی وسیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال بھی ملاقات کا محوررہی، علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کیلئےمسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ملائیشین وزیراعظم نے پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کا اعتراف کیا، دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے ملائیشیا کے تعمیری کردار کی تعریف کی، فیلڈ مارشل نے دونوں مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور ملائیشیا نے اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں اور عسکری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی سیکیورٹی امور پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔






تبصرے بند ہیں