گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام گزشتہ حکومت نے تبدیل کیا، ہم دوبارہ اسٹیڈیم کا نام ارباب نیاز رکھیں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام دوبارہ بحال کیا جائے گا، سابق حکومت 13 سالوں میں ایک گراؤنڈ نہیں بنا سکی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج لگنے کے بعد پہلا ٹارگٹ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے، عوام اور سیکیورٹی فورسز کی مدد سے یہ جنگ جیتیں گے، غیر قانونی مائننگ کے خلاف ایکشن لیا گیا، ہمارے پاس ہارنے کا آپشن نہیں ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق نے 160 ارب روپےکا پیکیج دیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز اور پی ایس ایل کے میچز کے بعد پشاور میں انٹرنیشنل میچز بھی کروائیں گے۔






تبصرے بند ہیں