تنزانیہ میں ایک شخص کے سینے سے 8 سال بعد چاقو برآمد ہوا، جو مسلسل چبھن کا باعث بنا ہوا تھا۔
44 سالہ مریض اس وقت اسپتال پہنچا جب اس کے سینے کے دائیں حصے سے پیپ خارج ہونا شروع ہوئی، تاہم اسے درد، بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کی شکایت نہیں تھی۔
ایکس رے میں سینے کے اندر ایک بڑا چاقو پایا گیا جو دائیں کندھے کی ہڈی میں پھنسا ہوا تھا لیکن خوش قسمتی سے کسی اہم عضو کو نقصان نہیں پہنچا تھا۔ مریض کے مطابق یہ زخم آٹھ سال قبل ایک جھگڑے کے دوران لگا تھا جس کا صرف ابتدائی علاج ہوا تھا اور چونکہ شدید تکلیف نہیں تھی اس لیے مزید معائنہ نہیں کرایا گیا۔
ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے چاقو نکال دیا اور متاثرہ حصے کی صفائی بھی کی۔ مریض نے 24 گھنٹے آئی سی یو اور 10 دن عام وارڈ میں گزارے۔ یہ نایاب واقعہ طبی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔





تبصرے بند ہیں