کے الیکٹرک پری پیڈ کارڈ کا نظام کیوں نافذ نہیں کرتی؟ جسٹس اقبال کلہوڑو

Why doesn't K-Electric implement a prepaid card system? Justice Iqbal Kalhoro

کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے دلائل طلب کرلیے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ لوڈشیڈنگ کی لائن لاسز سمیت مختلف وجوہات ہوتی ہیں، گلی میں ایک گھر بھی اگر بل ادا کرتا ہے تو اس کو بلاوجہ پریشانی ہوتی ہے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ بروقت بل ادا کرنے والوں یا بجلی چوری نہ کرنے والوں کو تو بجلی ملنی چاہیے، کے الیکٹرک پری پیڈ کارڈ کا سسٹم کیوں نافذ نہیں کرتی؟

عدالت میں کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ پری پیڈ کارڈز کے نظام کے لیے پالیسی بنانی پڑے گی۔

عدالت نے کہا کہ آج سے کام شروع کریں گے تو 5 سال بعد مکمل ہوگا، ایسا نظام بنائیں کہ کارڈ کے بغیر صارف بجلی استعمال نہ کرسکے۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ متعلقہ حکام تک عدالتی تجویز پہنچائیں گے۔

READ  پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں کی منظم چوری کا اسکینڈل بے نقاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں