سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن نے شوہر ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ ایشلی نے شادی کے 13 سال بعد علیحدگی کے لیے فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں ازدواجی تعلقات کی ناکامی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طلاق کی درخواست دائر کرنے سے کچھ دیر قبل ایشلی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ایک مرد اور خاتون ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر ان کے شوہر اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ کی تھی، تاہم بعد میں یہ پوسٹ حذف کر دی گئی۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے اس معاملے پر مؤقف لینے کی کوشش کی گئی، مگر انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ ایشلی بائیڈن اور ڈاکٹر ہوورڈ کرین کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔






تبصرے بند ہیں