امریکا نے غیر ملکی کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کو ورک ویزے جاری کرنا بند کر دیے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق فوری طور پر کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے ورک ویزا کا اجرا معطل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسی ہفتے امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ سے آنے والے فلسطینیوں کو مختصر مدت کے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا عمل بھی روک دیا تھا۔
محکمہ خارجہ کے مطابق غزہ کے لیے حالیہ دنوں میں جاری کیے گئے طبی اور انسانی بنیادوں پر ویزوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، اسی جانچ پڑتال کے پیش نظر ویزا اجرا کا عمل عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں