جنگ کے باعث یوکرین چھوڑنے والی خاتون امریکا میں قتل

Woman who left Ukraine due to war murdered in America

روس کے ساتھ جنگ کے باعث یوکرین چھوڑنے والی خاتون کو امریکا میں قتل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کو ریاست شمالی کیرولائنا میں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، مقتولہ کی عمر 23 سال تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو ریلوے اسٹیشن پر قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچے تو خاتون مر چکی تھی۔

پولیس کے مطابق ایک 34 سالہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے، حملہ آور اور مقتولہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے نہیں تھے، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زیر حراست ملزم پہلے بھی کئی مرتبہ متعدد کیسز میں گرفتار ہوچکا ہے۔

READ  دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب , 9 اضلاع میں ہائی الرٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں