دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

High level of flooding at Khanki in Chenab River

دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق یہاں پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 436 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

دریائے راوی میں بھی بلوکی کے مقام پر شدید سیلابی صورتحال ہے، جہاں پانی کی آمد 1 لاکھ 26 ہزار اور اخراج 1 لاکھ 14 ہزار 110 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر حافظ آباد میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر 10 لاکھ 77 ہزار کیوسک سے زائد پانی کا ریلا داخل ہو گیا، جس سے 75 سے زائد دیہات زیر آب آگئے اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔

READ  کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 3 لاکھ 76 ہزار کیوسک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں