دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق یہاں پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 436 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
دریائے راوی میں بھی بلوکی کے مقام پر شدید سیلابی صورتحال ہے، جہاں پانی کی آمد 1 لاکھ 26 ہزار اور اخراج 1 لاکھ 14 ہزار 110 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر حافظ آباد میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر 10 لاکھ 77 ہزار کیوسک سے زائد پانی کا ریلا داخل ہو گیا، جس سے 75 سے زائد دیہات زیر آب آگئے اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔






تبصرے بند ہیں