پنجاب و خیبرپختونخوا کا سیلابی ریلا اب سندھ میں داخل ہونے والا ہے, شرجیل میمن

Floodwaters from Punjab and Khyber Pakhtunkhwa are now about to enter Sindh, Sharjeel Memon

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلا اب سندھ میں داخل ہونے والا ہے، جبکہ گڈو بیراج پر ایک بڑا ریلا آنے کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کم ہے، اس لیے دریا کے قریب رہنے والے تمام افراد فوری نقل مکانی کر لیں۔ سندھ حکومت نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں اور ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ افراد سے اپیل ہے کہ پانی آنے سے پہلے ان کیمپوں یا دیگر محفوظ مقامات کا رخ کریں۔

READ  عرب ممالک نیٹو کی طرز پر مشترکہ فوجی فورس بنانے پر غور کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں