وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلا اب سندھ میں داخل ہونے والا ہے، جبکہ گڈو بیراج پر ایک بڑا ریلا آنے کو ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت کم ہے، اس لیے دریا کے قریب رہنے والے تمام افراد فوری نقل مکانی کر لیں۔ سندھ حکومت نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں کر رکھی ہیں اور ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ افراد سے اپیل ہے کہ پانی آنے سے پہلے ان کیمپوں یا دیگر محفوظ مقامات کا رخ کریں۔






تبصرے بند ہیں