پنجاب میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر پابندی عائد

Ban on deforestation and timber auction in Punjab

لاہور: حکومت پنجاب نے جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی۔

صوبائی حکومت نے جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ایندھن سمیت جنگلات کی ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔

حکومت نے جنگلات اور جنگلی حیات کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عمل درآمد یقنی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

READ  کراچی: زخمی ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں