جنوبی افریقی بلے باز نے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا

South African batsman sets new record in first 5 ODIs

جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹزکی ے ون ڈے کرکٹ میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا

26 سالہ بریٹزکی نے اب تک صرف 5 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور ہر میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انہوں نے 85 رنز اسکور کیے، جو ان کے کیریئر کی مسلسل پانچویں نصف سنچری تھی۔

اس طرح وہ ابتدائی پانچ میچز میں 5 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹ بن گئے۔ مجموعی طور پر وہ اپنے 5 میچز میں 4 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے رواں سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ہی میچ میں 150 رنز اسکور کیے تھے۔

جمعرات کے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

اس سے قبل 1987 میں بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ون ڈے کیریئر کے ابتدائی 4 میچز میں مسلسل نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ جبکہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ مسلسل 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے جاوید میانداد ے پاس ہے، جنہوں نے 1987 میں مسلسل 9 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

READ  بابراعظم نے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں