مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے, شاہ اردن

Jordanian King rejects decision to annex West Bank

شاہ عبداللّٰہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران نے مغربی کنارے پر قبضے کی کوششوں پر بات کی

اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے واضح کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران شاہ عبداللّٰہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضے کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ممکنہ قبضے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کی تجویز کو بھی ناقابل قبول قرار دیا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات پہلے ہی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کو اپنی "ریڈ لائن” قرار دے چکا ہے۔

READ  اسرائیل کی خان یونس پر بڑے حملے کی تیاری، فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں