شاہ عبداللّٰہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران نے مغربی کنارے پر قبضے کی کوششوں پر بات کی
اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے واضح کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران شاہ عبداللّٰہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضے کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ممکنہ قبضے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کی تجویز کو بھی ناقابل قبول قرار دیا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات پہلے ہی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کو اپنی "ریڈ لائن” قرار دے چکا ہے۔






تبصرے بند ہیں