افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر کے ذریعے 2491 افغان شہری وطن واپس لوٹے، جن میں سے 746 غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے راستے اب تک 7 لاکھ 43 ہزار افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 5 ہزار غیر قانونی افغان باشندے بھی وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق 89 ہزار پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز مہاجرین کو افغانستان واپس روانہ کیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر 48 ہزار افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی وطن واپس بھیجا گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں