طورخم کے ذریعے مزید ڈھائی ہزار افغان شہریوں کی وطن واپسی

Two and a half thousand more Afghan citizens return home through Torkham

افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر کے ذریعے 2491 افغان شہری وطن واپس لوٹے، جن میں سے 746 غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے راستے اب تک 7 لاکھ 43 ہزار افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 5 ہزار غیر قانونی افغان باشندے بھی وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق 89 ہزار پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز مہاجرین کو افغانستان واپس روانہ کیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر 48 ہزار افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی وطن واپس بھیجا گیا ہے۔

READ  برطانوی ڈرائیور نے ہائیڈروجن گاڑی کی رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں