جاپانی کمپنی نے ’ہیومن واشنگ مشین‘ متعارف کروا دی

Japanese company introduces 'human washing machine'

جاپانی کمپنی نے اوساکا ایکسپو 2025 میں انوکھی ’ہیومن واشنگ مشین‘ متعارف کرا دی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جدید مشین صرف 15 منٹ میں انسان کے جسم کو صاف اور خشک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اوساکا ایکسپو 2025 کا آغاز اپریل میں ہوا تھا اور یہ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس سال ایکسپو کی تھیم ’’ڈیزائننگ فیوچر سوسائٹی فار آوور لائف‘‘ رکھی گئی ہے، جس میں دنیا بھر کی کمپنیاں نئی ٹیکنالوجیز اور خیالات پیش کر رہی ہیں تاکہ انسانی زندگی کو مزید سہل اور جدید بنایا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق اس مشین کو جاپانی زبان میں ’’میرائی ننجین سینتاکوکی‘‘ یعنی *ہیومن واشنگ مشین آف دی فیوچر* کہا جاتا ہے۔ یہ ایجاد جاپانی کمپنی ’’سائنس کو‘‘ نے کی ہے، جس میں اے آئی ٹیکنالوجی، مائیکرو بلبلز اور اسپا کے جدید تجربات کو یکجا کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مشین کا تصور سب سے پہلے 1970 میں جاپانی کمپنی سانیو الیکٹرک نے پیش کیا تھا۔ اسی خیال کو بنیاد بنا کر ’’سائنس کو‘‘ نے اس کا جدید ورژن تیار کیا ہے، جو اوساکا ایکسپو میں پیش کیا گیا ہے۔ ایکسپو میں موجود 100 افراد کو اس مشین کا تجربہ کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

READ  برطانیہ میں قتل ہونے والے سعودی طالبعلم کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں