برطانیہ میں قتل ہونے والے سعودی طالبعلم کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا

Funeral prayers for Saudi student killed in UK held at Masjid al-Haram

برطانیہ میں قتل ہونے والے سعودی طالبعلم محمد القاسم کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔

محمد القاسم کو چند روز قبل برطانیہ کے شہر کیمبرج میں ایک پُرتشدد حملے میں قتل کیا گیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سعودی عوام میں گہرے دکھ اور غم و غصے کا باعث بنا، جبکہ سوشل میڈیا پر مجرموں کو سزا دینے اور مکمل انصاف کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر میں 10 ہفتے کے تعلیمی و تربیتی پروگرام کے دوران پیش آنے والے اس بہیمانہ قتل کے الزام میں ایک شخص پر باضابطہ فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔ ملزم کو رواں ہفتے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس پر قتل کا الزام باضابطہ طور پر لگایا گیا۔

کیمبرج شائر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری پولیس سے رابطہ کرے۔

READ  بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں