امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا، میرا نہیں
صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری نہ اسرائیل کے مقاصد کو آگے بڑھاتی ہے اور نہ ہی امریکا کے، اور انہوں نے مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، جو ہمارے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
دوسری جانب قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے دوحا میں اسرائیلی حملے کو ’ریاستی دہشت گردی‘ قرار دیا اور اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں