قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم کا تھا، میرا نہیں,ٹرمپ

The decision to attack Qatar was the Israeli Prime Minister's, not mine, says Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا، میرا نہیں

صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری نہ اسرائیل کے مقاصد کو آگے بڑھاتی ہے اور نہ ہی امریکا کے، اور انہوں نے مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، جو ہمارے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے دوحا میں اسرائیلی حملے کو ’ریاستی دہشت گردی‘ قرار دیا اور اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

READ  اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں