نو سالہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی,وزیرِ صحت سندھ

Nine-year-old girls will be given cervical cancer vaccine, Sindh Health Minister says

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں 9 سالہ بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی

جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان”میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ویکسین پرائیویٹ سیکٹر میں دستیاب نہیں، تاہم دنیا کے بیشتر ممالک میں 9 سال یا اس سے بڑی عمر کی لڑکیوں کے لیے موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے تعاون سے ایک منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس کے تحت نئے تعلیمی سیشن میں آنے والی 9 سالہ بچیوں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی۔

ڈاکٹر عذرا کے مطابق سرویکل کینسر کی ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے جس کی تصدیق ڈبلیو ایچ او بھی کر چکا ہے، جب کہ 15 سال سے زائد عمر کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کیے گئے ہیں، ٹائیفائڈ سمیت دیگر بیماریوں کی دوائیں وافر مقدار میں موجود ہیں اور ان کا اسٹاک ضلعی سطح تک پہنچا دیا گیا ہے۔

READ  ' سیز فائر ہوگیا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے': وزیر دفاع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں