ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کر دی
بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے اقدام قتل اور احتجاج کے مقدمات میں 7 اکتوبر تک ضمانت دی گئی ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں کے مقدمے میں ضمانت میں توسیع مل گئی ہے۔
آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آج بھی نہیں سنایا جا سکا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہوئے۔ عدالت نے کہا ہے کہ دونوں کی ضمانت درخواستوں پر مشترکہ فیصلہ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول، کراچی کمپنی، کوہسار اور دیگر جگہوں پر مقدمات درج ہیں۔





تبصرے بند ہیں