جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار

Justice Ayesha A Malik's squad vehicle involved in accident

موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب جسٹس عائشہ اے ملک کے اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں ایلیٹ فورس کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ اس وقت جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی الٹ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں عمر، عبداللّٰہ اور مبشر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں، جبکہ پولیس نے انہیں سیکیورٹی کے ہمراہ گھر پہنچا دیا۔

READ  وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں