کراچی؛ عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری، فوٹیج بھی سامنے آگئی

25 goats brought for sale on Eid al-Adha stolen

گلستان جوہر سے عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری کر لیے گئے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہر قائد میں قربانی کے لیے لائے جانے والے مویشیوں کے چوری کے واقعات ہونا شروع ہوگئے۔


ملیر کینٹ تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 8 میں نامعلوم چور 25 بکرے چوری کر کے لے گئے۔
واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیان شب پیش آیا، پلاٹ پر بندھے ہوئے بکروں کو موٹر سائیکل اور کار پر سوار ملزمان سوزوکی میں لاد کر فرار ہوئے۔ واقعے کی رپورٹ ملیر کینٹ تھانے میں درج کروا دی گئی۔

چوری کیے گئے، بکروں کے مالک محمد اسامہ خان کے مطابق بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے، بکرے عید قرباں پر فروخت کے لیے لایا تھا۔

ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئیں۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔

READ  پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں