ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی "اسٹار لنک” کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیر کو اسٹار لنک نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کو تعطل کا سامنا ہے، تاہم کمپنی نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
آن لائن مانیٹرنگ پلیٹ فارم "ڈاؤن ڈیٹیکٹر” کے مطابق امریکا میں اسٹار لنک کے تقریباً 43 ہزار صارفین متاثر ہوئے اور انہیں انٹرنیٹ استعمال میں دشواری پیش آئی۔ اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی اسٹار لنک کو بڑے پیمانے پر سروس بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث ہزاروں صارفین مشکلات میں رہے۔
جولائی کے تعطل کے بعد ایلون مسک اور کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران نے صارفین سے معذرت بھی کی تھی۔






تبصرے بند ہیں