ایلون مسک کی کمپنی ’’اسٹار لنک‘‘ میں دوبارہ خرابی

Elon Musk's company "Starlink" has another problem

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی "اسٹار لنک” کی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیر کو اسٹار لنک نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کو تعطل کا سامنا ہے، تاہم کمپنی نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

آن لائن مانیٹرنگ پلیٹ فارم "ڈاؤن ڈیٹیکٹر” کے مطابق امریکا میں اسٹار لنک کے تقریباً 43 ہزار صارفین متاثر ہوئے اور انہیں انٹرنیٹ استعمال میں دشواری پیش آئی۔ اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی اسٹار لنک کو بڑے پیمانے پر سروس بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث ہزاروں صارفین مشکلات میں رہے۔

جولائی کے تعطل کے بعد ایلون مسک اور کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران نے صارفین سے معذرت بھی کی تھی۔

READ  خلا میں سیٹلائٹ قابو سے باہر، کمپنی نے خبردار کر دیا!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں