ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Resolution to ban TikTok submitted in Punjab Assembly

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر مکمل پابندی کے لیے قرارداد جمع کرا دی گئی

یہ قرارداد اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے جمع کرائی، جس میں وفاقی حکومت سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک مافیا لائیو چیٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے، جس سے نوجوان نسل بالخصوص بچے بے راہ روی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں اور غیر اخلاقی حرکات پر اکساتے ہیں، جو اسلامی اور سماجی اقدار کے منافی ہے۔

مزید کہا گیا کہ سستی شہرت اور پیسہ کمانے کی دوڑ میں نوجوان ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔

ایوان نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر ٹک ٹاک اور اس کے لائیو چیٹ فیچر پر پابندی لگائے تاکہ نوجوان نسل کو اخلاقی تباہی سے بچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی ٹک ٹاک پر عارضی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں جن کی وجوہات میں فحاشی، غیر اخلاقی مواد اور معاشرتی اقدار پر منفی اثرات شامل رہے ہیں۔

READ  نظام نے عوام کی رائے پر ڈاکا مارا، چوری تسلیم کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں: سلمان اکرم راجہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں