اسرائیل کے شہر ایلات پر حوثیوں کے ڈرون حملے میں 20 اسرائیلی زخمی

20 Israelis injured in Houthi drone attack

تل ابیب: اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات (مقبوضہ ام الرشراش) میں حوثیوں کے ڈورن حملے میں 20 اسرائیلی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں دو افراد، ایک 60 سالہ اور دوسرا 26 سالہ، تشویشناک حالت میں ہیں، جب کہ ایک 30 سالہ شخص کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں، دیگر 19 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے۔ بیشتر افراد ڈرون کے دھماکے سے اڑنے والے چھروں کا نشانہ بنے۔
اسرائیلی فضائیہ نے شدید زخمیوں کو بیئر سبع کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کردیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کو ایلات کے مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حملے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرون نچلی پرواز کرتا ہوا ایک ہوٹل کے قریب آ کر پھٹا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون کو مار گرانے آئرن ڈوم کے 2 انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے تھے جو ڈرون کو گرانے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون ایلات میں آکر گرا تھا۔

READ  الہان عمر کے گھر کی تلاشی کے دوران فون ضبط، اہل خانہ کو بھی سمن جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں