کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

Rain likely in various cities of Sindh including Karachi today

سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بحیرۂ عرب میں داخل ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کراچی میں کل سب سے زیادہ بارش ائیر پورٹ کےاطراف میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

ٹریفک جام کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنسے رہے ، ایمبولینسوں کو راستہ نہ ملنے سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

READ  کراچی میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں