شارلٹس ول اوپن اسکواش، نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Noor Zaman reaches semifinals

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی نور زمان شارلٹس ول اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

کوارٹر فائنل میں نور زمان نے تھرڈ سیڈ مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو شکست دی، نور زمان نے کوارٹر فائنل میچ صرف 35 منٹ میں تین صفر سے جیتا۔

پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-9 اور 11-9 رہا۔

سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔

READ  بابر اعظم کی قیادت میں دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں