امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالا جیل آمد، مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات

US Embassy delegation arrives at Adiala Jail

راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کے 4 رکنی وفد کی اڈیالا جیل آمد ہوئی۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصراقبال، آمنہ بی بی، اسامہ حنیف شامل تھے۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصل رسائی دی گئی اور ظاہر جعفر سے ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر نورمقدم قتل کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہے۔

READ  افغانستان بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی زمین پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے: خواجہ آصف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں