کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: وزیراعلیٰ کے پی

Decision on cabinet formation will be taken

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔

بیرسٹرسیف اور مزمل اسلم کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔

نومبر میں احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں انتظامی امور دیکھ رہاہوں، سیاسی حکمت عملی اور احتجاج کا فیصلہ پارٹی اور صدر کے پی جنید اکبر کریں گے، میں اپوزیشن اتحاداورپارٹی کےفیصلوں پر عملدرآمد کروں گا۔

READ  کراچی کے علاقے کورنگی میں کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں