کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چاندی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز نے ہانگ کانگ سے آنے والے 3 پارسلز سے 79.18 کلو گرام چاندی برآمد کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ چاندی کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 69 لاکھ روپے ہے، پارسلز کو ’فیشن زیورات‘ ظاہر کر کے ہانک کانگ سے راولپنڈی بھیجا جا رہا تھا۔






تبصرے بند ہیں