کسٹمز کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 79 کلو سے زائد چاندی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی

Customs operation at Karachi Airport

کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے چاندی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز نے ہانگ کانگ سے آنے والے 3 پارسلز سے 79.18 کلو گرام چاندی برآمد کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ چاندی کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 69 لاکھ روپے ہے، پارسلز کو ’فیشن زیورات‘ ظاہر کر کے ہانک کانگ سے راولپنڈی بھیجا جا رہا تھا۔

READ  کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں