کراچی: بلاول ہاؤس کےقریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف

Safe City camera distribution box stolen near Bilawal House

کراچی میں بلاول ہاؤس کےقریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کی چوری ہونے کی واردات 6 نومبر کو ہوئی تاہم اس حوالے سے تاحال کچھ پتا نہیں چل سکاہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس کافی اونچا اور وزنی ہے اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، ڈسٹری بیوشن باکس کیسے غائب ہوا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ ایک گاڑی کی مدد سے ڈسٹری بیوشن باکس پرکام کیا جارہا تھا، سیف سٹی کیمروں اورا س سے منسلک سامان میں کوئی سکیورٹی یا الارم سسٹم بھی نہیں،

دوسری جانب ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن باکس چوری کے بعد سیف سٹی کیمرے اتارلیےگئے ہیں، ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہوتا ہے۔

READ  بھارت نے امریکا سے ہتھیاروں کی خریداری معطل کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں