تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے جیت لی

Pakistan beat Sri Lanka by 6 wickets to win the series 0-3

تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے۔ پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے 212 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔ فخر 55 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے،محمد رضوان 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

حسین طلعت نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

واضح رہےکہ گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

READ  پاکستان میں زلزلہ, شدت 6 ریکارڈ کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں