لاہور میں بیٹوں نے ماں اور بہن کو قتل کردیا، ملزمان باپ سمیت گرفتار

Sons kill mother and sister in Lahore

لاہور:
بھائیوں نے غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو قتل کردیا ۔ پولیس نے باپ اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں مقتولہ کے دونوں بیٹوں نے ماں رخسانہ اور بیٹی رمشا کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کی واردات میں ملزمان دونوں بھائیوں 15 اور 17 سالہ علی حسن اور زین کو کو والد یوسف سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی اور صوئے آصل میں ہونےو الی دہرے قتل کی واردات کے ملزمان کو ایک گھنٹے میں حراست میں لے لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ 2 ماہ قبل ماں بیٹی کے گھر سے بھاگنے کا مقدمہ 2506/25درج کراویا گیا تھا۔ گزشتہ روز ماں بیٹی واپس گھر پہنچیں تو سفاک بیٹوں نے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔

READ  امریکی ہوٹل میں بھوت پکڑنے کے مقابلے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں