ایران میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد ہلاک

Passenger bus accident in Iran

ایران میں ہائی وے پر بس الٹنے کے باعث درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی ایران کے ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب رواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسافر بس ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی اور اس دوران بس ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

READ  اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، دنیا حیران ہوگی، ایرانی پاسداران انقلاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں