اسلام آباد: خود کو امریکی سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا افغان شہری گرفتار

Afghan national arrested for impersonating US embassy official

اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرنے والا جعل ساز پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم افغان شہری ہے جو فراڈکیسز میں مطلوب ہے جب کہ ملزم نے گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی سفارت خانے نے افغان شہری سے متعلق شکایت کی تھی، پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندے کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

READ  پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک پھیلانےکا فیصلہ کیا ہے، حکام دفتر خارجہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں