ہندوستان کے آپریشن سندور کی کالک ابھی تک اس کے منہ سے نہیں جا رہی: ترجمان پاک فوج

India's Operation Sindoor still haunts it

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے ہندوستان کے آپریشن سندور کی کالک ابھی تک اس کے منہ سے نہیں جا رہی۔

جی ایچ کیو میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ برس مئی میں معرکہ حق اور اکتوبر میں افغان سرحد پر جھڑپیں ہوئیں، دنیا نے دیکھا کہ معرکہ حق میں ہندوستان کا منہ کالا کیا گیا جو بہت ضروری تھا، بھارت نے معرکہ حق کے بعد دہشتگردی کو خوب ہوا دی، اکتوبر 2025 میں دہشتگردوں پر پاک افغان بارڈر پر حملے کیے گئے، گھنٹوں میں درجنوں افغان پوسٹوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے نام نہاد سندور آپریشن میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا ، ہندوستان کون ہوتا ہے کہ ہمارے کسی شہری کو نشانہ بنائے ، یہ حق ہندوستان کوکسی نےنہیں دیا کہ وہ پاکستان کےکسی شہری یا انفرا اسٹرکچرکو نقصان پہنچائے، ہندوستان کے آپریشن سندور کی کالک ابھی تک اس کے منہ سے نہیں جا رہی۔

READ  ترکیہ کی صدر اردوان کیخلاف اسرائیلی بیان کی شدید مذمت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں