پی ایس ایل کی7 ویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے میں خرید لی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کیلئے اسلام آباد میں تقریب جاری ہے جہاں ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی۔

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے۔

علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد اب بولی میں 9 پارٹیاں شریک ہیں۔

ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی اور ٹیم کیلئے حیدرآباد کا انتخاب کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر تقریب براہ راست نشر کر رہا ہے۔

READ  ایشیا کپ کا اہم مرحلہ، ویلالاگے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر یو اے ای روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں