قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کےکپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہےکہ جنگ نہ کرو لیکن اگر تم پر جنگ مسلط کر دی جائے تو پھر پیچھے نہ ہٹو۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں، اس مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے اور یہاں آج بھی ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ویسے ہی محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سےکرتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں