ایران کا اپنے فٹبال ورلڈکپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ، فیفا کا انکار

Iran demands to move its World Cup matches from the US to Mexico

ایران نے فٹبال ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر فیفا نے مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔

صدر ایران فٹبال فیڈریشن مہدی تاج کا کہنا ہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے کہ ہمارا امریکا جانا ٹھیک نہیں تو ہم نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب فیفا نےایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔

فیفا کاکہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، ہم ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیموں سے رابطے میں ہیں ، 6 دسمبر 2025 کو جاری شیڈول کے مطابق ہی میچز کروانے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ایران فٹبال ٹیم کی سکیورٹی کیلئے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں۔

فیفا کو ایران کے میچز امریکا سے باہر منتقل کرنے پر لاجسٹک چیلنج کا سامنا ہوگا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیفا کے جانب سے ایران کا مطالبہ تسلیم کیے جانے کا امکان کم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیرکھیل احمد دنیا مالی نے اعلان کیا تھا کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا، امریکا کی جانب سے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کے بعد ہم امریکا میں ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے۔

READ  بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کیلئے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں

فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں