20 فیصد افغان طالبان رہنماؤں کا بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے ماسٹرمائنڈ ہونیکا انکشاف

20% of Afghan Taliban leaders revealed to be masterminds of bomb blasts and suicide attacks

امریکی تحقیقاتی ادارے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں افغان طالبان کے حکومتی ڈھانچے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے 20فیصدسےزائدرہنمابم دھماکوں اورخودکش حملوں کےماسٹرمائنڈ ہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی33 رکنی کابینہ میں 13سے14ارکان اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند، نائب وزریراعظم، افغان عبوری وزیرداخلہ سراج الدین حقانی اور وزیرخارجہ امیرخان متقی سمیت دیگرکئی وزراءکےنام بھی عالمی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

افغان میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پابندیوں کی موجودہ فہرست میں طالبان سے وابستہ مجموعی طورپر 135افراداور 5 اداروں کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید برآں افغان رہنماؤں کے اثاثے منجمد کرنےکے علاوہ سفری اوراسلحہ کی خریداری پر پابندیاں عائدہیں۔

READ  فرانسیسی صدر کی اہلیہ ان کے ساتھ بُرا سلوک کرتی ہیں: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں