ترکی نے جولائی میں گزشتہ 55 سال کی سب سے شدید گرمی ریکارڈ کی۔
وزارت ماحولیات کے مطابق ملک کے 220 میں سے 66 موسمی اسٹیشنز پر درجہ حرارت اوسطاً 1.9 ڈگری زیادہ رہا۔ جولائی کے آخر میں جنوب مشرقی شہر سلوپی میں 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ کی تاریخی بلند ترین گرمی ریکارڈ ہوئی، جس نے اگست 2023 میں صوبہ اسکی شہر کے 49.5 ڈگری کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
سلوپی، صوبہ شرناق میں عراق و شام کی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ترکی کئی ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔
گزشتہ ماہ مغربی حصے میں آگ بجھاتے ہوئے 14 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ شمال مغربی صوبہ چناق قلعہ میں دو بڑی آگ کے بعد سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور بحری آمدورفت کے مصروف دردانیلز اسٹریٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔






تبصرے بند ہیں